موسم

شگر: باشہ میں ریکارڈ برف باری کے بعد ہر طرح کی زمینی رابطہ منقطع

شگر(عابدشگری) باشہ میں ریکارڈ برف باری کے بعد ہر طرح کی زمینی رابطہ منقطع۔ باشہ کے علاقو ں ارندو،بیسل، سیسکو،ڈوکو،ہمیسل، زل،بین، ڈیمل،ڈوگرو،تھورگو اور نیاسلو سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں۔اطلاعات کے مطابق شگر کے بالائی علاقوں باشہ اور ان سے ملحقہ علاقوں میں اب تک چار فٹ سے زائد برف پڑھ چکی ہے اور ان علاقوں کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ جگہ جگہ برفانی تودے گرنے سے روڈ بلاک ہے۔ جبکہ ہزاروں درخت بھی جڑسے اکھڑ چکے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق اب تک چار فٹ سے زائد برف ریکارڈ ہوچکی ہے۔ جس کے بعد کسی قسم کی بھی کوئی رابطہ نہیں ہورہاہے۔شگر انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ کے اعلی حکام کو حالات کے بارے میں اطلاع دی گئی ہے۔ ان علاقوں میں روڈ بحال کرنے کیلئے محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیا گیا ہے۔ لوگ اب بھی گھروں میں محصور ہے۔ ذرائع کے مطابق مقامی روڈ قلیوں اور عملوں کی جانب سے محکمے کو سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئے ٹریکٹر بلیڈ کی ڈیمانڈ دی گئی تھی جو کہ ابھی تک منظور نہ ہوسکا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ کے پاس درجنوں ٹریکٹر موجود ہیں لیکن شگر کو نہیں دیا گیا۔سڑک بلاک ہونے کی وجہ سے مریضوں اور دیگر شہروں میں جانے والے مسافر وں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ہنگامی طور پران علاقوں سے زمینی رابطہ بحال کرنے کیلئے اقدامات نہیں کیا گیا تو غذائی قلت اور بحران کیساتھ انسانی المیہ بھی ہوسکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button