عوامی مسائلموسم

شگر: شدید برف باری نے گذشتہ بیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا، بجلی، ٹیلفون اور ڈی ایس ایل بھی بند

شگر(عابد شگری) شدید برف باری نے گذشتہ بیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ شگر سنٹر میں تقریبا ڈیڑھ فٹ اور بالائی علاقوں میں پانچ فٹ سے زائد برف باری ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ شدید برف باری کے بعد شگر میں نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔ رات گئے درخت اکھڑ نے سے درجنوں جگوں پر بجلی کے کھمبے اور لائنیں ٹوٹ جانے کی وجہ سے پورے شگر میں بجلی منقطع ہوگئے۔دوسری جانب آپٹکل فایبر بریک ہونے سے ٹیلفون اور ڈی ایس ایل بھی بند ہوگئے ہیں۔محکمہ برقیات شگر کے ایس ڈی او ذوالفقار علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بجلی جلد بحال کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ جس کیلئے کوششیں جاری ہے۔محکمہ برقیات شگر کے حکام بجلی کی لائنیں ٹھیک کرنے اور بجلی بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں تاہم جگہ جگہ پولز گرنے اور لائنیں ٹوٹنے سے اہلکاروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم ہم پرعزم ہے کہ جلد ہی بجلی کا نظام بحال کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button