چترال

چترال: متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے حوالے سے بھر پور کردار ادا کریں گے، پاکستان تحریک انصاف چترال

چترال(بشیر حسین آزاد) پاکستان تحریک انصاف چترال کے صدر عبدالطیف اور چترال سے رکن صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ نے چترال کریم آباد اور ارندو میں سکاؤٹ چیک پوسٹ پر برفانی تودے گرنے کے واقعات میں دس قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرین کو تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے امدادی کارروائیوں کو تیز کرے۔انھوں نے مزید کہا کہ چترال حادثات میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں جس پر پوری قوم افسردہ ہے۔ انھوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم صوبائی حکومت سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے حوالے سے بھر پور کردار ادا کریں گے ‘ اگر چہ انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن پسماندگان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button