عوامی مسائل

کھرمنگ : پنداہ پل میں ناقص مٹیریل استعمال، کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

کھرمنگ (خصوصی رپورٹ) پنداہ پل میں ناقص مٹیریل استعمال ہوا ہے، عوام نے لاکھوں کے کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز گرنے والے پنداہ پل میں لاکھوں روپے پیسے بچانے کے لئے ٹھیکیدار نے ناقص پل بنا یا اور اسے محکمہ تعمیرات کے انجینئرز نے سب اچھا ہے کی پرچی تھما کر پل کو عوام کے لئے کھول دیا تاہم مختصر مدت میں پل ٹوٹ گیا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس عجب کرپشن کی غضب داستان میں متعلقہ محکمے کے آفیسران بھی شریک ہیں جبکہ پل کے ٹوٹنے کی وجہ سے پل پرلگی ہوئی کیبل فائبر بھی ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے کیبل آپریٹر کو لاکھوں کا نقصان ہوا۔ پل ٹوٹنے کی وجہ سےاہل علاقہ شدید پریشانی میں مبتلاہے۔ علاقے کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کو مہدی آباد بازار آنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ نوجوان جان جوکھوں میں ڈال کر ٹوٹا ہوا پل کراس کر کے بازار آتے جبکہ بزرگ اور خواتین علاقے میں محصور ہیں ۔ اہل علاقہ نے وزیر اعلٰی گلگت بلتستان، سکریٹری تعمیرات اور کمشنر بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پل کی تعمیر میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے پل کی دوبارہ تعمیر کے احکامات جاری کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button