تعلیم

یاسین : غذر میں 169ٹیچرز کو خصوصی مضامین میں تربیت دیا گیا- ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن غذر

یاسین (معراج علی عباسی ) ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن غذر نقیب اللہ خان نے محکمہ تعلیمات عامہ گلگت بلتستان کے جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول طاوس میں اساتذہ کے لیے منعقدہ ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حصول علم اور فرغ علم کے لیے ہر وقت کوشاں رہنا ہماری اولینذمہ داری ہے ۔ایک استاد کو قابل ایماندار ،دیانتدار ہونے کے ساتھ ساتھ جدیدوقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے ۔شاگرد استاد کا عکس ہوتا ہے ۔سکولوں میں بچوں کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت دینا ہماری زمداری ہے ۔انہوں نے کہا کہ شدید سردی کے باوجود ٹریننگ سیشن کو کامیاب کرنے پر اے ای او یاسین ٹیچرز ٹرینرز اور شروکائے ٹریننگ مباکباد کے مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ غذر کے چارں تحصیلوں سے 169ٹیچرز کو خصوصی مضامین میں تربیت دیا گیا۔ٹیچرز کے تدریسی استدعداد کو بڑھانے کے لیے تربیتی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور آئندہ منعقد ہونے والے ورکشاپ کے شروکاء کو باقاعدہ ٹی اے ڈی فراہم کیا جائے گا۔تقریب کے شر کاء نے تصاویر،شاعری اور تقریرکے ذریعے مہمانوں کو تربیتی ورکشاپ میں ہونے والی تربیت کے حوالے سے بریف کیا۔تقریب سے اے ای او یاسین راجہ سرتاج ولی ، اے ای او پونیال عباداللہ ،ٹیچرز ٹریننگ کے ٹرینر، منظور حسین ،اشرف علی ، ہیڈماسٹرہائی سکول ہندور صابر حسین اور ہیڈماسٹرہائی سکول تھوئی شیرعالم نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے آخرمیں مہمان خصوصی اور دیگرمہمانوں نے تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ میں اعزازی اسناد تقسیم کیاگیا۔

محکمہ تعلیمات عامہ گلگت بلتستان کے زیراہتمام ہونے والی ٹیچرز ورکشاپ میں بہترین کارکردگی کے مظاہر ہ کرنے اور غذر میں سب سے کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر محکمہ تعلیمات عامہ گلگت بلتستان کے جانب سے اے ای او یاسین راجہ سرتاج ولی ،ورکشاپ میں اساتذہ کو تربیت دینے والے یاسین کے چار معروف ماہرتعلیم ،اسسٹنٹ ہیڈماسٹرہائی سکول یاسین ،خاص منظور خسین ،ہیڈماسٹرہائی سکول تھوئی شیرعالم ، ہیڈ ماسٹرہائی سکول ہندور صابرحسین ،مدرس اشرف علی اور مدرشاہ فرازکو ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن نے اعزازی اسناد دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button