بلاگز

میرے بھائی شوکت بسرا کا جُرم

وزیر برہان علی

شوکت بسرا پنجاب کے دور افتادہ علاقہ ہارون آباد سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سے سرمایہ دار وائیٹل گروپ اور مکار ضیاء کا بیٹا اعجاز الیکشن میں حصہ لیتے ہیں۔ان دونوں مکاروں کے مدمقابل شرفاء اور غریب عوام کا ایک نمائندہ شوکت بسراء پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کے حقوق کی جنگ لڑتا دکھائ دیتا ہے۔6فروری دن 12بجے شوکت بسراء اپنے عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے سڑکوں پر نکلا،اعجاز اور وائیٹل گروپ کی طرف سے علاقہ میں روزانہ کی بنیاد پر شریف اور غریب لوگوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کروانا معمول بن چکا ہے۔اسی سلسلے کا ایک پرچہ ایک غریب چائے کاڈھابہ چلانے والے پرہوا اور عوام کے صبر کاپیمانہ لبریز ہوتاگیا،عوام اپنے لیڈر شوکت بسراء کے ہمراہ روڈ پر دھرنا دینے کیلئے جارہی تھی کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ضیاء اور وائیٹل کے غنڈوں نے اپنی گلُو بٹی دکھاتے ہوئے ڈنڈوں اور مشین گنوں سے حملہ کردیا۔جسکے نتیجے میں شوکت بسراء زخمی ہوئے اور انکے ہردلعزیز ساتھی شہید ہوگئے۔

ہارون آباد کی اس غیور عوام سے صرف اتنی اپیل ہے کہ غریب کی خاطر کھڑاہونے پر،اسکے حقوق کی جنگ لڑنے پر اگر آپکے منتخب نمائندے بدمعاشیاں کریں تو آئندہ الیکشن میں سوچ سمجھ کر موجودہ نمائندوں کوووٹ دیجئے گا خدانخواستہ کہیں وہ گولی آپ میں سے کسی پر نہ چل جائے اور وہ ایف آئ آر آپ میں سے کسی پر نہ ہوجائے۔

شوکت بسراء کاقصور عوام کی خدمت ہے اور وہ یہ جرم ہمیشہ کرینگے،مجھے فخر ہے کہ میرا بھائ عوام کے حقوق کی جنگ لڑتا ہے اور غاصبوں سے نبردآزما ہے۔

جیئے بھُٹو

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button