یاسین: دوران ناکہ ایک عدد بندوق اور 70 گرام چرس برآمد

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایس ایچ او یاسین راجہ محمد ولی نے کہا ہے کہ یاسین پولیس نے دوران ناکہ معمول کے تلا شی کے دوران راجہ بیگ ولد خنجربیگ ساکن املست سے ایک عدد بارہ بور بندوق اور 70 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکیا ہے ۔ملزم کے خلاف تھانہ یاسین میں 13اے اسلحہ آرڈنینس و زیردفعہ 3/4حکم امتنای منشیات کے تحت مقدمہ قائم کرکے تفتیش کا آغاز کیا ہے۔ یاسین پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر یاسین کے مختلف علاقوں میں ناکہ لگاکر غیرقانونی طورپر گاڑی اور موٹربائک چلانے والوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments