عوامی مسائل

سکردو : ایک ہفتہ گزر گیا، شدید برفباری کے بعد بلتستان بھر میں نظام زندگی بحال نہ ہوسکی

سکردو ( رجب علی قمر ) ایک ہفتہ گزر گیا بلتستان بھر میں نظام زندگی بحال نہ ہوسکی، دور دراز کے علاقوں کا سکردو سے رابطہ سڑکیں نہ کھل سکی۔ بعض علاقوں میں بجلی کی صورتحال تاحال سنگین ،باشہ ،کتی شو ،برالدو ر وڈ مسلسل بند ہے۔ شگر میں ٹیلی کمیونیکشن کا نظام جواب دے گیا، عوام مسائل کے گرداب میں پھنس گئے ہیں ۔صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ خاطر خواہ انتظامات کرکے رابطہ سڑکیں ،بجلی بحال کرنے میں ناکام ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت بلتستا ن بھر کے متعدد بالائی علاقے شدید برف باری کی لپیٹ میں ہونے کے ساتھ سکردو شہر سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہے۔ جس کی وجہ سے بالائی علاقوں کے مکینوں کو ادویات ،خوراک اور دیگر اشیا ضروریات کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع شگر کے علاقے ارندو ،بشو ،روندو ،کتی شو اور ضلع گانچھے کے علاقے سلترو میں برفانی تودے اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے مقامی آبادی کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ برفانی تودے کی ذد میں پھلدار اور غیر پھلدار درختوں ،مال مویشی اور ذرخیز زمین ملبے تلے دب گئے ہیں۔ ادھر بلتستان بھر کے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت او ر ضلعی انتظامیہ کو حالیہ شدید برف باری کی وجہ سے بلتستان بھر میں ہونے والے نقصانات اور رابطہ سڑکو ں کو بحال کرنے کی اپیل کی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button