چترال

چترال: ریشن گاؤں میں نامعلوم شرپسندوں نے صوبیدار(ر) یفتالی شاہ کے گھر کوآگ لگادی

چترال(بشیر حسین آزاد)ریشن گاؤں میں گذشتہ رات ساڑھے آٹھ بجے نامعلوم شرپسندوں نے آرمی کے ریٹائرڈ صوبیدار یفتالی شاہ کے گھر کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں گھرمیں موجود سامان اور گھر کے چھ کمرے جل کر خاکستر ہوگئے۔ گاؤں میں بجلی ہوتی تو اسے شارٹ سرکٹ کا نتیجہ قرار دیاجاتا تاہم گھر میں کوئی موجود نہ ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ بجھانے میں گاؤں کے لوگوں کوانتہائی دشواری کا سامنا کرناپڑا کیونکہ علاقے میں برف باری کی وجہ سے پانی موجود نہیں تھی۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔گھر کا مالک ان دنوں اسلام آباد میں مقیم ہے۔اُن کا گھر2010اور2015کے سیلاب میں بُری طرح متاثر ہوا تھا وہ خود خاندان سمیت اسلام آباد منتقل ہوئے اور اس کا ایک بھائی چرون میں آباد ہوا۔ماضی میں ان کے گھرچاربار ڈاکہ زنی ہوئی ۔ پی پی پی کے رہنما ابولئث رامداسی نے اس واقعے پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قراردیا اور صوبائی حکومت،ضلعی انتظامیہ اور ڈی پی او چترال سے اس واقعے کافوری نوٹس لینے کے پرزور مطالبے کے ساتھ صوبیدار یفتالی شاہ کو معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button