متفرق

ضلع بھر کے علماء کرام کاہماری دعوت پر جمع ہونا اتحاد ویکجہتی کی دلیل ہے۔قاضی نثاراحمد

گلگت(پریس ریلز)علماء کرام دین کے سفیر ہیں، ملک وملت کے پاسبان ہیں۔ مدارس اسلامیہ دین کی نشر واشاعت کے قلعے ہیں۔ ہماری کوشش رہی ہے کہ ہر کام علماء کرام کی مشاورت سے طے کیا جائے۔ جب بھی ہم نے علماء کرام اور معززین شہر کو بلایا سب حاضر ہوئے ہیں۔ ضلع بھر کے علماء کرام کاہماری دعوت پر جمع ہونا اتحاد ویکجہتی کی دلیل ہے۔میں علماء کرام کا مشکور ہوں کہ وہ ہمیشہ اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں حکومت د ہشت گردی اور اشتعال انگیزی کی جملہ اسباب کا خاتمہ کرے۔ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ علماء اور مدارس نے ہمیشہ ملکی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان کے امیر و جامعہ نصرۃ الاسلام گلگت کے رئیس مولانا قاضی نثاراحمد نے کیا۔قاضی نثاراحمد کی دعوت مشاورت پر علماء کرام کی ایک بڑی تعداد جامعہ نصرۃ الاسلام میں جمع ہوئی جن میں ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا رئیس، قاسم العلوم کے مہتمم مولانا لطف الرحمان، مفتی ابوہریرہ، مولانا عبدالجلال عابد،مولانا عبدالرحیم،جے یو ائی ضلع گلگت کے امیر منہاج الدین، جنرل سیکرٹری میربہادر،تبلیغی مرکز کے امام و خطیب مولانا عبدالرحمان،مولانا عطاء اللہ ثاقب،جمیعت تعلیم القرآن ٹرسٹ کے ذمہ داران، اہل سنت کے ذمہ دارارن، اقراء روضۃ الاطفال کے ذمہ داران اور گلگت شہر اور مضافات کے تمام ائمہ کرام اور خطباء شامل تھے۔قاضی نثاراحمد نے سب کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی دینی امور باہمی مشاورت سے انجام دینے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان ہماری اولین ترجیح ہے۔ قیام امن کے لیے ہم نے ہر مشکل میں حکومت اور حساس اداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔امن ہمارے لیے عزیز ہے۔ ہم باردگر کہتے ہیں کہ جو بھی قیام امن اور سماجی معاشرت کی راہ میں رکاوٹیں ڈالے انتظامیہ ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے۔مجلس کے اختتام پر تبلیغی مرکز کے خطیب مولانا عبدالرحمان نے ایک مفصل دعا کروائی۔ کشمیر سمیت مسلم دنیا کے مظلوم مسلمانوں اور پاکستان کی سالمیت و حفاظت اور گلگت بلتستان میں قیام امن کے لیے کی جانے والی پرروح پرور دعا نے مجلس میں سکوت طاری کردی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button