کوہستان

کوہستان کے قدیم گاؤں سیؤ کی تاریخی جامعہ مسجد میں ختم القرآن کے سلسلے میں جلسے کا اہتمام ہوا

کمیلہ کوہستان (نمائندہ خصوصی)کوہستان کے قدیم گاؤں سیؤ کی تاریخی جامعہ مسجد میں ختم القرآن کے سلسلے میں جلسے کا اہتمام ہوا۔ جہاں ضلع دیامر سمیت کوہستان بھر سے جید علماء کرام نے شرکت کی ۔ دعائیہ تقریب سے قبل جید عالم دین مولانا فخرالاسلام ، مولانا عبدالحلیم دیامر، مولانا ولی اللہ جالکوٹ ، مولانا ولی اللہ توحید و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کے مابین اتحاد پر زور دیا۔ د نیا بھر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی گئی اور مسلم ممالک سے اتفاق واتحادبرقرار رکھنے کی اپیل بھی کی گئی ۔ختم القرآن کے بعد جید عالم دین مولانا فضل الرحمن سیوال نے امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کیلئے اشک بار دُعا کرائی جہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ پاکستان کے استحکام اور امن وامان کیلئے بھی دُعا کرائی گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button