صوبائی حکومت پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت کے خلاف الزامات بھی لگاتے اورسابق حکومت کے منصوبوں پر تختیاں بھی تبدیل کرتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت

صوبائی حکومت پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت کے خلاف الزامات بھی لگاتے اورسابق حکومت کے منصوبوں پر تختیاں بھی تبدیل کرتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت

5 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت ( پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت کے رہنماؤں حسین علی رانا، شیرباز قریشی، کریم خان،شہزاد نوری اور شیخ ہدایت نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وزیر اطلاعات احسن اقبال کے بیان پر شدید ردعمل دتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر موصوف مہدی شاہ کے گریبان میں جھانکنے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکے تو پوری قوم کا سر شرم سے جھک جائے گا۔ مسلم لیگی حکومتی وزراء سیکس سکینڈل کے بعد اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہوجاتے، وہ اخبارات میں الزامات لگاتے ہیں۔ صوبائی حکومت پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت کے خلاف الزامات بھی لگاتے ہیں اور دوسری طرف سابق حکومت کے منصوبوں پر تختیاں تبدیل کرتے ہیں۔ حفیظ الرحمٰن خطے میں حکمرانی کرنے کے بجائے ٹھیکوں کی لین دین میں مصروف ہے ۔ موصوف سے عوام تنگ آچکے ہیں اور خیراتی معاون خصوصیوں کے دوروں پر عوام اور ان کی اپنی پارٹی کارکنوں کی جانب سے پابندی صوبائی حکومت کے منہ پر تمانچہ ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔