گلگت بلتستان

گلگت : بالا ورستان نیشنل فرنٹ حمید کے دومرکزی رہنماگرفتار

گلگت ( رپورٹر) پولیس نے قوم پرست جماعت بالا ورستان نیشنل فرنٹ حمید گروپ کے دومرکزی رہنماوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ رہنمااتور کے روز پریس کانفرنس کرنا چاہتے تھے مگر پولیس نے انہیں پریس کانفرنس سے قبل ہی گرفتار کرلیا۔بالاورستان نیشنل فرنٹ کے رہنما صفدر علی اور محبوب ایڈوکیٹ کانفرنس کرنے جارہے تھے کہ پولیس نے انہیں کرنل حسن ماکیٹ گلگت سے گرفتار کر کے تفتیش ونگ منتقل کر دیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ما ہ آئی جی پولیس نے گلگت میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھاکہ بالاوستان نیشنل فرنٹ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس کے راءاور دیگر دشمن ملکوں سے رابطے ہیں جو نہ صرف علاقے میں بد امنی پیھلا رہے ہیں بلکہ سی پیک جیسے اہم منصوبے کو نا کام بنانے کے لئے دہشت گر دی بھی کرنا چاہتے ہیں۔ آئی جی پی کا مزید کہنا تھاکہ پولیس نے بر و قت کار وئی کرتے ہوئے بالاورستان نیشنل فرنٹ سے تعلق رکھنے وا لے درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد کر لیاتھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button