ماحول

اسماعیلی بوائے سکاوٹس خومر یونٹ نے گرین پاکستان شجر کاری مہم میں حصہ لیا

گلگت( نامہ نگار) گرین پاکستان شجرکاری مہم کے سلسلے میں اسماعیلی بوائے سکاوٹس خومر یونٹ کی جانب سے اتوارکو ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع گروپ سکاوٹس لیڈرخومرامتیاز علی نے اسماعیلی جماعت خانہ خومرکے احاطے میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔مہم میں اسماعیلی سکاوٹس خومرکے نوجوانوں نے بھی بڑے جوش وخروش سے حصہ لیا اور جماعت خانہ کے احاطے میں پودے لگائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ایس ایل خومر امتیازعلی نے بوائے سکاوٹس جوانوں پرزوردیا کہ وہ شجرکاری کے اس موسم میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کے حوالے سے شعوردیں تاکہ زیادہ سے زیادہ درخت اور جنگل اگانے سے انسانی جان ومال کودرپیش مختلف قسم کے قدرتی آفات کے خطرات میں کمی لانے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پودا اور درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اوراس سے قدرتی ماحول کو خوبصورت بنانے میں مدد ملتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button