تعلیم

سکردو : سرکاری سکولوں میں طلبا و طالبات کو مفت کتابیں تاحال نہ مل سکیں

سکردو ( رجب علی قمر ) حکومتی وعدہ وفا نہ ہوسکا ،سرکاری سکولوں میں طلبا و طالبات کو مفت کتابیں تاحال نہ مل سکیں طلبا اور والدین پریشان ہوگئے ہیں۔ 2 ہفتے بعد تما م سرکاری سکولوں میں چھٹیاں ختم ہورہی ہے۔ بلتستان بھر کے ڈیرھ لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کتابیں مفت ملنے کے انتظار میں ہیں۔ محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت تاحال کتابیں فراہم کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے تعلیمی پالیسی میں گلگت بلتستان بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم پرائمری سطح کے طلبا و طالبات کے لئے رواں سال میں مفت کتابیں ،کاپی ،قلم دینے کا اعلان کیا تھا جو تاحال پورا نہیں ہوئی ہے۔ والدین اور طلبا حکومت کی جانب سے کئے گئے نئی پالیسی پر خوش تھے تاہم مطلوبہ اوقات سردیوں کی چھٹیاں گزر گئے حکومتی ٹارگٹ پورا نہ ہوسکی۔ واضع رہے کہ والدین جب سردیوں میں کتابیں لینے لگے تو حکومت کی جانب سے فوری طور پر کتابیں منگوانے کا اعلان ہوا جس کے بعد والدین ایک بار پھر منتظر رہے اور طلبا و طالبات ٹیوشن پڑھنے سے محروم رہے۔ یاد رہے کہ کئی بار والدین کو کتا بیں خریدنے سے روکنے کے بعد تاحال کتابیں نہ ملنے سے طلبا اور والدین شدید ذہنی کوفت کا شکار ہے۔ والدین اور طلبا نے حکومت گلگت بلتستان اور صوبائی وزیر تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی سے فوری طور پر اعلان کردہ پالیسی پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button