متفرق

گلگت: شہر کے حدود میں واقع غیر قانونی ہوٹلوں اور بلندوبالا عمارتوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

گلگت( پ ر) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت خرم پرویز نے کہا ہے کہ گلگت شہر کے حدود میں غیر قانونی طورپہ تعمیر کئے گئے تمام بڑے بڑے ہوٹلوں اور بلند بالا عمارتوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی غیر قانونی طور پہ تعمیر ہونے والے ہوٹلوں اور مارکیٹوں کے خلاف کاروائی سے قبل مالکان کو شوکاز نوٹسز کیا جائے گا تاکہ انکے طرف سے نقشہ جات کی منظور نہ لینے کے وجوہات کو معلوم کیا جاسکے ۔انکا کہنا تھا کہ میونسپل حدود میں کسی بھی قسم کے تعمیرات سے قبل نقشہ جات کی اجازت لینا ضروری ہے میونسپل کارپوریشن کے اجازت کے بغیر کوئی بھی عمارت تعمیر نہیں ہونے دی جائے گی۔

گلگت شہرمیں تعمیر ہونے والے سرینا ہو ٹل ،پارک ہوٹل ،شاہین ہو ٹل ،پینوراما ہوٹل ،الفلاح ہوٹل ،نارتھ ان، سکائی ویز ہو ٹل ،پیلس ہوٹل، گلگت سٹی ہوٹل ،گلگت گیٹ وے ہوٹل ،ملبری ہوٹل ،چائنیز ہوٹل ،سمیت درجنوں ہوٹلوں اور بلند بالا عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری طلب کی گئی ہے ان ہوٹلوں تعمیر کی منظوری کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا تو سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ہوٹل مالکان نے عمارتوں کے تعمیر میں کیلئے اجازت لینے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی ہے جوکہ قانون اور صریحاٌ خلاف ورزی ہے میونسپل کارپوریشن کے بلڈنگ انسپکٹرز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے حدود میں تعمیر ہونے والے عمارتوں پہ کڑی نظر رکھیں اور میونسپل کارپوریشن ادارے کی جانب سے اجازت نامہ لینے کیلئے پابند کر دیا جائے بلڈنگ انسپکٹرز کے غفلت ہر گز ناقابل برداشت ہے جبکہ بلڈنگ انسپکٹرز کے رپورٹ پہ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے سخت کاروائی کا عندیہ دیا ہے ان ہوٹلوں میں شہر میں ماہانہ لاکھوں روپے کمانے والے بڑے بڑ ے نامی گرامی ہوٹلوں اور عمارات شامل ہیں۔ جبکہ ان ہوٹل مالکان اور مارکیٹ مالکان نے میونسپل کاپوریشن ادارے کو نقشہ جات فیس کے مد میں کروڑوں روپے نقصان دیا ہے گلگت شہر میں تعمیر ہونے والے ان ہوٹلوں اور مارکیٹ کے مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔اس سے قبل کہ انکے خلاف کاروائی کیا جائے مالکان ادارے سے رابطہ کریں اور اپنے عمارتوں کو قانونی بنائیں میونسپل انتظامیہ کے طرف سے ممکنہ کاروائی سے بچنے کیلئے موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ورنہ قانون حرکت میں آئے گا ۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button