موسم

بلتستان ریجن میں برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع، نظام زندگی ایک بار پھر متاثر

سکردو ( رجب علی قمر ) چار رو ز وقفے کے بعد بلتستان ریجن میں برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ،نظام زندگی ایک بار پھر متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔ وقفے کے ساتھ جاری بر ف باری نے چاروں اضلاع سے سکردو شہر کا زمینی رابطہ بھی جزوی طور پر منقطع کردیا ہے۔ جبکہ ضلع کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھر شدید برف باری کی وجہ سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔

چاروں اضلاع کے انتظامیہ کی جانب سے بھی کسی بھی ممکنہ قدرتی آفات سے بچنے کے لئے ریڈ الرٹ جار ی کردئے گئے ہیں اور متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایات جاری کئے ہیں۔ ریجن میں برفباری کے دوبارہ شروع ہونےسےسردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ سکردو شہر میں منفی 14 تک سردی کی شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔ برف باری کے ساتھ ساتھ عوام کو بجلی کی آنکھ مچولی اور بحض مقامات پر مکمل بندش کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔ جبکہ شدید برف سے متاثر ہ بالائی علاقوں کتی شو ،ارندو باشہ ،شیلا ،شغر تھنگ اور دیگر مضافاتی علاقوں میں ایک بار پھر شدید برف باری کی وجہ سے ل لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button