تعلیم

سکردو : پاک امر یکہ فرنیڈ شپ پروگرام کے تحت لنکن کارنر نشست کا انحقاد

سکردو ( بیور و چیف) میونسپل لائبریر ی سکردو میں پاک امر یکہ فرنیڈ شپ پروگرام کے تحت لنکن کارنر پروگرام منعقد ہوئی جس کی صدارت عاشق حسین صدر پاک یو ایس المنائی گلگت بلتستان نیٹ ورک نے کی۔ اس پروگرام میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کیں۔ اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے پاک یو ایس المنائی گلگت بلتستان کے صدر عاشق حسین نے کہا کہ امریکی ایمبیسی کی جانب سے لنکن کارنر پروگرام گلگت بلتستان میں طلبا اور طالبات کو جدید تعلیم سے استوار کرنے اور ذہین ،محنتی طلباو طالبات کیلئے سکالر شپ دینے کے لئے یہ پروگرام میونسپل لائبریری سکردو میں ترتیب دی ہے۔ لائبریری میں اس وقت 250 سے 300 کتابیں لنکن کارنر کی جانب سے رکھے گئے ہیں۔ طلبا اور طالبات کو دنیا کے حالات و واقعات اور تمام تر تعلیمی اصولوں کے عین مطابق کتابیں موجود ہے جس سے طلبا و طالبات فائد ہ اُٹھا سکتے ہیں۔ طلبا کے لئے جدید تعلیمی تقاضو ں کے عین مطابق کتابیں اور موویز دستیاب ہیں جو کسی بھی وقت لائبریر ی میں آکر فیض یاب ہوسکتے ہیں۔ اس موقع پر طلبا نے پاک یو ایس المنائی کے صدر عاشق حسین سے مختلف سوالات کئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button