متفرق

شگر: دوران ڈیوٹی ریڑھ کی ہڈی توڑوانے والا محکمہ برقیات یونوکے ملازم علاج کے لیئےحکام کے ناروا سلوک سے پریشان

شگر(عابد شگری) محکمہ برقیات یونو کے زخمی ملازم محمد علی کے بل پاس نہ ہونے سے ان کی گھریلو حالت مزید خراب ہو گئے۔ زخمی ملازم علاج کے اخراجات کیلئے محکمے کی جانب سے مسلسل نظر انداز اور بلات پر اعتراضات کے بعد شدید مایوس ہیں۔ وزیر اعلیٰ اور وزیر پانی و بجلی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات یونو شگر کے ملازم محمد علی دو سال قبل دوران ڈیوٹی پول پر کراس ٹھیک کرتے ہوئے گرنے سے ریڑھ کی ہڈی توڑوا بیٹھا تھا جس کی علاج کیلئے کئی دفعہ اسلام آباد جاچکا ہے مگر اب تک مکمل علاج نہ ہونے کی وجہ سے بستر پر ہے۔ان کی علاج کی تمام تر اخراجات گھر والوں نے خود اداکیا ہے۔ ان کی علاج پر اب تک تقریبا پندرہ سے بیس لاکھ روپے خرچہ آئے ہیں۔ انہوں نے علاج کی اخراجات کیلئے محکمہ برقیات سکردو میں تمام تفصیلات اور بلات جمع کرانے پر محکمے کی جانب سے مسلسل اعتراضات لگاکر واپس کر دئے جاتے ہیں۔ ا ن کے بھائیوں کے مطابق محکمہ کے لوگوں نے ان کے جمع کردہ تمام بلات کو غائب کردیا ہے اور تازہ بل مانگ رہے ہے۔ ہم غریب لوگ ہے پوری جمع پونجی ان کی علاج پر خرچ کرچکے ہے اب مزید کچھ نہیں بچا ہے اورمزید علاج سے قاصر ہے۔اس وقت وہ بستر پر سسک رہا ہے۔ ہمارا وزیراعلی اور وزریر پانی و بجلی گلگت بلتستان سے اپیل ہے کہ وہ محکمہ کے حکام کے ناروا سلوک کا نوٹس لے اور اخراجات سرکاری طور پر کرانے کیلئے فوری اقدامات کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button