متفرق

کھرمنگ: حکومت ضلع کھرمنگ کے صدر مقام کے لئے گوہری تھنگ کے نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد کریں۔ عمائدین مہدی آباد

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی) ضلعی ہیڈ کوارٹر کو گوہری سے آگے ایک انچ بھی لے جانے نہیں دیں گے، گوہری تھنگ کا نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے، نوٹیفیکیشن کو ردی کی ٹوکری کی نظرکرنے کی اعلیٰ سطح پر سازش ہو رہی ہیں، ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ ان خیالات کا ظہار عمائدین مہدی آباد جن میں وزیر محمد سلیم رہنما ایم ڈبلیو ایم و سابق امیدوار قانون جی بی ایل اے، سید محمد الموسوی امام جمعہ و جماعت وزیر نثار حسین ، بابو غلام حسین ، وزیر غلام رضا ،حسن عسکری وزیر محمد انجم ، نبی زوار اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے گزشتہ دنوں مقامی اخبارات میں چھپنے والی خبر جن میں عمائدین مہدی آباد اور کتی شو کا طولتی کو ہیڈ کوارٹر بنانے کا مطالبہ موجود تھا سے لا تعلقی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت نے پہلے گوہری تھنگ کو ہیڈ کوارٹر کے لئے انتخاب کر کے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا اور اب اعلیٰ سطح پر نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ حکومت نے ضلع کی عوام کی وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ہیڈ کوارٹر کا انتخاب ایک ایسے جگہ کو کیا تھا جہاں ضلع بھر کی عوام کی پہنچ ممکن تھا لیکن اب ضلع کی زیادہ آبادی والے علاقے کو نظر انداز کر کے مرکن طولتی لے جانے کی باتیں چل رہی ہیں جو کہ نا قابل قبول ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گوہری کے علاوہ کہیں اور ہیڈ کوارٹر بنایا گیا تو سخت مزاحمت کا سامنا کر نا پڑیگا جبکہ گوہری ہر لحاظ سے ہیڈ کوارٹر کے لئے موزون ہے اور پانچ سو کنال زمین دستیاب ہیں جو کہ ضلع میں کہیں اور نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آنے والے سیزن میں جلد گوہری تھنگ میں ہیڈ کوارٹر کے لئے تعمیرات کا آغاز کریں تاکہ لوگوں میں ہیڈ کوارٹر کو لیکر پائی جانے والی بے چینیاں ختم ہو سکے۔

یونین کونسل کتی شو کے جوانوں کا لاہور اور راولپنڈی میں ضلع کھرمنگ کے ہیڈ کوارٹر کے حوالے سے حالیہ دنوں میں میڈیا پر آنے والی خبروں سے متعلق ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر چند نکات پر طویل غور وخوص کے بعد اتفاق کیا گیا ۔ضلع کھرمنگ کا ہیڈ کوارٹر گوہری ہی فائنل ہے۔ہیڈ کوارٹر گوہری سے ایک انچ بھی آگے بنایا گیا تو اس فیصلے کو ہر گز تسلیم نہیں کیا جائے گا ۔حکومت نے ضلع کھرمنگ کے صدر مقام کے لئے( گوہری تھنگ )کا انتخاب کر کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا ۔ لہٰذا حکومت کی ذمہ داری ہے اس پر عمل درآمد کریں ۔اس میں تاخیر اور کسی قسم کی سازش ضلع کے مفاد میں نہیں۔ اس حوالے سے مزید ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو قانونی راستہ بھی اختیا رکیا جائے گا ۔گوہری سے اوپر کوئی بھی جگہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کے لئے موزوں نہیں اور نہ ہی محفوظ ہیں ۔کھرمنگ بارڈر ایریا ہے لہٰذا ضلعی ہیڈکوارٹر کے مقام کے انتخاب کے دوران حکومت نے انتہائی سوچ وبچار کے بعد وسیع جگہ کے ساتھ مستقبل میں دشمن کے ساتھ خدانخواستہ کسی بھی قسم کی جارحیت کو ملحوظ خاطر رکھ کر فیصلہ کیا ہے۔ لہٰذا اس پر عمل کیا جائے اور مزید اس معاملے پر سیاست کرنے کی صورت میں خدانخواستہ ضلع اگر اختلافات کی نذر ہو گیا یا اور ہم پھر ضلع (سکردو) میں واپس جانے کی صورت میں وہ تمام لوگ ذمہ دار ہونگے جو آج ضلع کھرمنگ کے ہیڈ کوارٹر کو گوہری سے اوپر لے کر جانے کی خواہش رکھتے ہیں ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button