تعلیمگلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ضرورت مند اور مستحق طلباء کے لئے سبسڈی کی مد میں 3.601ملین مختص کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم

گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے تعلیمی شعبے کی بہتری کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں سال 2016-17کی تعلیمی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ سکولوں میں کلاس رومز کی بحالی و مرمت اور دیگر تدریسی اشیاء کی خریداری کے لئے77.44ملین روپے مختص کئے جا چکے ہیں۔ جبکہ سال2015-16میں یہ رقم 38.41ملین روپے تھی۔ اساتذہ کی تربیت و دیگر وسائل کے لئے سال2015-16میں1.60ملین روپے مختص تھی جبکہ سال2016-17کے لئے 4.70ملین روپے رکھی گئی ہے۔ اس مد میں 193.75فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ضرورت مند اور مستحق طلباء کے لئے سبسڈی کی مد میں 3.601 ملین مختص کی جاچکی ہے۔ سال2015-16میں یہ رقم0.70ملین روپے تھی جو کہ سال 2015-16کے مقابلے میں 414.40فیصد زیادہ ہے۔ سال2016-17میں مجموعی طور پر یہ رقم 85.741ملین روپے بنتی ہے۔ اس کے مقابلے میں سال2015-16میں یہ رقم 40.71ملین روپے تھی۔

انہوں نے مذید کہا کہ صوبائی حکومت معیاری تعلیم کی فروغ میں سنجیدہ ہے۔ جب تک تعلیمی میدان میں ترقی نہیں ہوگا دوسرے شعبے خود ہی تنزلی کا شکار ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button