موسم

سکردو : برف باری کی وجہ سےکسی بھی علاقے میں ہنگامی صورتحال نہیں۔ کمشنر بلتستان ڈویژن

سکردو (بیورو چیف) کمشنر بلتستان ڈویژن عاصم ایوب نے سکردو میں حالیہ برف باری کے بعد کی صورتحال پر میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ برف سے متاثرہونے والے تمام علاقوں سے رابطے میں ہیں اور کسی علاقے میں کوئی ہنگامی صورتحال نہیں ہے آنے والے دنوں میں ممکنہ صورتحال سے بہتر انداز میں نمٹنے کیلئے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ بلتستان ڈویژن میں پہلی مرتبہ ڈویژنل سطح پر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو منظم کیا گیا ہے اور تمام اضلاع میں بھی اس ادارے کو فعال بنایا گیا ہے آنے والے دنوں میں برفانی تودہ گرنے خطرات ہیں ان تمام علاقوں میں الرٹ جاری کر دی گئی ہیں ان علاقوں کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ غری ضروری نقل وحمل سے گریز کرے انہوں نے کہاکہ پندہ اور نرغوڑو کے مقام پر گرے ہوئے پلوں کی جگہ لوگوں کی آمد رفت کیلئے کراری کا انتظام کیا ہے ۔ اس مقصد کیلئے رقم کی منظوری مل چکی ہے اور فوری کام شروع کر دیا ہے کیونکہ پندہ کے لوگوں کا مکمل رابطہ کٹ پل گرنے سے گیا ہے اس مقام پر پر پہلے گراری نصب کر کے رابطہ بحال کر دیا جائے گا پھر غوڑو میں بھی کام ہو گا انہوں نے کہا کہ ہر سال برف سے ڈھکے رہنے والے علاقوں سے ایسے حالات میں رابطے میں رہنے کیلئے وہاں وائر لیس سیٹ دیئے جارہے ہیں تاکہ رابطہ بحال رہ سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button