متفرق

استور : گوریکوٹ مونسپل ایریا میں 80فیصد غیر قانونی تجاوزت کو ہٹایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شونٹر

استور (سبخان سہیل)مونسپل ایریا گوریکوٹ میں 80فیصد غیر قانونی تجاوزت کو ہٹایا گیا ہے۔ گوریکوٹ میں روڈ کے ایریا میں جو درختیں تھی ان تمام کو بھی کاٹ لیا گیا ہے۔ غیر قانونی تجاوزت کو ہٹانے کے لیے کسی بھی قسم کی کوئی رییلف نہیں دی جائے گی۔ جو لوگ گورنمنٹ کے روڈکے اوپر تجاوزات کیے تھے ان میں سے اب تک 80 فیصد تجاوزت کو ہٹایا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل کی صحافیوں سے گفتگو۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے کچھ عرصہ قبل میونسپل ایریا گوریکوٹ میں غیر قانونی تجاوزت کو ہٹانے کے مہم کا آغاز کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں ان تمام مالکان کو باقاعدہ نوٹس جاری کیا گیا۔ اب نوٹس کا وقت ختم ہوا ہے اب تک لوگوں نے 80فیصد تجاوزت کو خود صاف کیا ہے۔ اب جن لوگوں نے تجاوزت نہیں ہٹاے ہیں ان کے تجاوزت کو ہم مشینری کے زریعے گرادینگے۔ اب اس کا جو بھی نقصان ہوگا اس کی خود ذمہ داری ہوگی۔ گوریکوٹ میں دوکانوں میں جو سبزیاں اور فروٹ فروخت کررہے ہیں دوکانوں میں چھاپے لگا کر بھاری جرمانے عائد کردیا ہے اور تمام دوکانوں میں غیر میعاری ایشاء کا بھی سختی سے نوٹس لیا ہے،

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button