موسمگلگت بلتستان

تانگیر: موسلا دھار بارش سےمتعدد کچےمکان اور مویشی خانے منہدم، خاتون زخمی

تانگیر(نامہ نگار) تانگیر میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی۔متعدد کچےمکان اور مویشی خانے منہدم ہوگئے۔تانگیر جگلوٹ میں ستبر نامی شخص کے مکان کی چھت گر گئی۔گھر میں موجود خاتون زخمی ہو گئیں جبکہ شیر خوار بچہ معجزانہ طور پر سلامت رہا۔زخمی خاتون کو فوری طور پر گھر کے ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ڈاکٹر کے مطابق خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اسسٹنٹ کمشنر تانگیر فیاض احمد نے پولیس اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں۔جبکہ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button