سیاست

اقوام جالکوٹ کی اکثیرت نے تحصیل پالس کا اپر کوہستان میں انضمام مستردکردیا ہے، ملک سخی

کوہستان (نامہ نگار) کوہستان کے ملک سخی نے کہاہے کہ اقوا م جالکوٹ کی اکثریت نے تحصیل پالس کا بالائی کوہستان میں انضمام مستردکردیاہے ۔ ایک اخباری بیان میں اُن کہنا تھاکہ اپر کوہستان کے لوگ پہلے ہی زیادہ ہیں مزید تیرہ یونین کونسلوں کی گنجائش نہیں ۔ اُن کا کہناتھا کہ ہر آفس میں پالس سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں اگر ہمار ابس چلے تو انہیں بھی لوئر کوہستان بھیجیں گے ۔ ان کاکہناتھا کہ ضلع کوہستان کا صدرمقام داسو ہیڈکوارٹر بنانے میں دوبیر، کندیا اور سیو کے بڑوں نے کلیدی کردار ادا کیاہے ۔ یہ لوگ اس ضلعے کے وارث ہیں ہم اُن سے جدا نہیں ہوسکتے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت لوئر کوہستان کے کسی بھی علاقے کو اپر کوہستان میں شامل نہیں ہونے دینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button