سیاست

سی پیک کے خلاف کام کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، فیض اللہ فراق

گلگت (پ ر ) صوبائی ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کی موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، خطے کی ترقی کو دیکھ کر اپوزیشن بو کھلاہٹ کا شکار ہے ، وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کا سپو ت ہے ، اور اس خطے کی حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں ، گلگت بلتستان کے ہر ادارے اور شعبے میں میرٹ پر کام ہو رہا ہے ، ترقیاتی سکیمیں اور ملازمتوں کی فراہمی ،ہر معاملے میں میرٹ کی بالادستی ہے ، ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ وزیر اعلیٰ اپنے رشتہ داروں کو ٹھیکہ د ے رہے ہیں، گلگت بلتستان کی حقوق کی جنگ ہم اکیلے لڑ رہے ہیں ، اپوزیشن حکو مت کے ہاتھ مضبوط کرنے کے بجائے علاقہ دشمن عناصر کے ساتھ مل کر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے ، یہ طریقہ کسی بھی طور پر اس خطے کے مفاد میں نہیں ، موجودہ حکومت کایہ عظیم کارنامہ ہے کہ گلگت بلتستان میں امن وامان بحال ہے ،روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے ،غذر سے امن وامان خراب کروانے والے عناصر کو چن چن کر پکڑ لیا ہے ، دہشت گردی اور ترقی دشمن عناصر کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، صوبائی حکومت سی پیک کو ہر حال میں کامیاب دیکھنا چاہتی ہے ، اس کے خلاف کام کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،ہم الزامات کی سیاست کو خیر باد کہہ چکے ہیں ،ہم چاہتے ہے کہ تمام جماعتیں مل کر اس خطے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں ، چند عناصر کو اپنے مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ، جس کی وجہ سے جہاں بھی جاتے ہیں صوبائی حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ کر تے ہیں ،عوام ان کے کرتوتوں سے خوب واقف ہیں اور مزید ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button