متفرق

شگر: شگر میں سکیورٹی کے انتظات سخت ،انٹری چیک پوائنٹ پر تمام گاڑیوں کی مکمل جامع تلاشی کا فیصلہ

شگر(عابد شگری) شگر میں سکیورٹی کے انتظات سخت کرنے کا فیصلہ کردیا گیا ہے۔انٹری چیک پوائنٹ پر تمام گاڑیوں کی مکمل جامع تلاشی لیا جائے گا۔اور مشکوک افراد کے مکمل نگرانی کی جائے گی۔شگر میں پولیس کی نفری بڑھانے کیلئے فوری طور ڈی آئی جی بلتستان سے درخواست کرینگے۔ڈپٹی کمشنر شگر شاہ زمان کی صدارت میں پولیس اور مجسٹریٹ کی شگر میں سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی آفس شگر میں منعقد ہوئی جس میں ایس پی شگر سید الیاس حسین،مجسٹریٹ محمد لطیف،ایس ایچ او سٹی تھانہ زمان شگری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ دہشت گردی کے لہر کی تناظر میں شگرکی مجموعی سکیورٹی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔اجلاس میں ایس پی شگرنے کہا کہ شگر میں اس وقت ٹوٹل 76پولیس اہلکار موجود ہیں جبکہ شگر کیلئے 136اہلکار منظور ہوچکا ہے۔ جس میں دو تھانہ اور دو پولیس چوکی اور دو انٹری پوائنٹ شامل ہے۔جبکہ نصف کے قریب پولیس اہلکار مختلف شخصیات کی سکیورٹی پر معمور ہیں۔جس کہ وجہ سے تمام عبادت خانوں کیلئے پولیس نفری فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔لہذا ڈی ٓئی جی بلتستان سے شگر کیلئے مختص پولیس نفری فوری طور فراہم کرنے کیلئے درخواست کرینگے۔ اس پر ڈپٹی کمشنر شگر شام زمان نے انہیں یقین دلایا کہ ڈی آئی جی سے شگر میں پالیس اہلکاروں کی کم تعداد پر بات کی جائے گی اور نفری بڑھانے کیلئے اقدامات کرینگے۔انہوں نے ایس ایچ اور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کو ہدایت کی وہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھے ۔ جبکہ غیر مقامی افراد کی نقل وحمل کی مکمل نگرانی کی جائے۔ جبکہ داخلی اور خارجی راستوں کی سکیورٹی سخت بنایا جائے اور شگر میں داخلہ ہونے والے تمام گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کیا جائے۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام مساجد اور عبادت خانوں کے پیش اماموں کو مساجد کی سکیورٹی کیلئے رضاکاروں کی خدمات لینے کیلئے ہدایات جاری کیا جائے۔ اجلاس میں عوام الناس سے اپیل کیا گیا ہے کہ وہ مشکوک افراد اور اشیاء کی موجودگی پر فوری طور قریبی پولیس سٹیشن اور ڈی سی آفس شگرکو آگاہ کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button