عوامی مسائل

شگر تا ارندو درجنوں جگہوں پر برفانی تودہ اور لیڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہیں

شگر(عابد شگری) ڈپٹی کمشنر شگر شاہ زمان نے یونین کونسل گلاب پور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے برفانی تودہ گرنےکی وجہ سے بند روڈ کا بھی معائنہ کیا۔ ان کیساتھ ایکسین بی اینڈ آر شگر ارشاد حسین اور محکمہ کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ایکسین بی اینڈ آر نے ڈپٹی کمشنر شگرکو برف باری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات اور سڑکوں کی حالت زار پر بریفنگ دی اور کہا کہ اس وقت شگر تا ارندو درجنوں جگوں پر برفانی تودہ اور لیڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکیں بند ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے روڈ قلیاں ان بند سڑکوں کو بحال کرنے کیلئے انتھک محنت کررہے ہیں۔ہیوی مشینری کی نہ ہونے سے عملوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا تاہم محکمہ تعمیرات عامہ شگر کیلئے ٹریکٹر اور بلیڈ پہنچ چکا ہے جس کے بعد سے سڑکوں سے برفانی تودہ ہٹانا آسان ہوجائے گا۔ ڈپٹی کمشنر شگرنےانہیں ہدایت کی کہ سڑکوں کی بحالی کو جلد از جلد یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل برؤےکار لایا جائے۔ محکمہ سب انجینئر کو ان جگوں پر کام کی معیار رفتار کی چیکنگ کیلئے تعینات رکھا جائے۔ تاکہ جلد از جلد شگرکے دور افتادہ علاقوں کا زمینی رابطہ بحال ہوسکیں۔اور لوگوں کی مشکلات کم ہوسکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ سردیاں ختم ہونے اور برفباری کا سیزن ختم ہونے تک ٹریکٹر بلیڈکو انہیں علاقوں میں ہی رکھا جائے تاکہ فوری طور سڑکوں کی صفائی کا کام شروع کیا جاسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button