عوامی مسائل

ضلعی ہیڈکوارٹر علی آباد زمینوں کے معاوضوں کا معاملہ جلد حل کیا جائے گا، ہوم سیکریٹری

ہنزہ ( اجلال حسین ) عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلعی ہیڈ کواٹر کے لئے زمینوں کا معاوضہ دیا جائے گا نئے تین اضلاع کے ہیڈ کواٹرز کے لئے بجٹ بھی رکھا گیا ہے۔ اب جبکہ علی آباد کا بطور ہیڈکوارٹرنوٹیفیکشن منظور ہوچکا، زمینوں کے معاوضے میں بھی اضافہ کر دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ نے گزشتہ روز اپنے دورہ ہنزہ کے موقع پرعمائدین اور نمبرادارن سے ملاقات کے دوران کیا کہا۔ انہوں نے ڈی سی ہنزہ کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد زمینوں کی قیمتوں میں رد وبدل کے بارے میں لیٹر ارسال کیا جائے، تاکہ قانون کے مطابق منظوری کروا تے ہوئے زمینوں کے معاوضہ میں اضافہ کیا جائے۔ جس کے بعد جون سے قبل ہنزہ کے ہیڈکوارٹر میں سرکاری دفاتر قائم کردیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ کے عوام نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان میں ایک امن پسند عوام کے جس کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد لاکھوں تک پہنچ گئی ہے اور یہاں سے سیاح اچھے تاثر لیکر جاتے ہیں ۔

انہوں نے عوام عمائدین کے ملاقات میں مزید کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ ہنزہ کے عوام بجلی کو بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں انشاللہ بہت جلد سیکریٹری واٹر اینڈ پاور علاقے کا دورہ کرکے عوام سے ملاقات کرینگے اور آپ کو مطمئن کرینگے۔ جون سے قبل مسگر 2 میگاواٹ اور مایون 500کلوواٹ بجلی کے منصوبے مکمل کرتے ہوئے عوام کو تھوڑا سا ریلیف ضرور ملے گا۔

سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ نے ملاقات میں مزید کہا کہ ہنزہ اور نگر میں ریسکیو1122کا قیام عمل میں لایا گیا ہے بہت جلد ان اداروں میں میرٹ اور مقامی کوٹے پر افراد کی بھر تیاں کی جائیں گی جس سے بے روز گاری میں کمی ہوگی اسی طرح لیویز جو کہ اب تک صرف دفتر کی حد تک کام کرتے تھے کو گورنر گلگت بلتستان نے لیویز فورس کا درجہ دیا ہے۔ جس طرح پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکار عوام کی جان مال کی تحفظ میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں بلکل اسی طرح لیویز فورس بھی ان کے شانہ بشانہ عوام کی جان مال کی تحفظ میں پان کردار ادا کرے گی۔ حکومت نے ان کی مراعات میں بھی اضافہ کیا ہے۔

عمائدین کے ساتھ ملاقات میں سیکریٹری داخلہ نے مزید کہا کہ شاہراہ قراقرم کی زد میں انے والی زمینوں کے معاوضوں پر این ایچ اے کی جانب سے چند اعتراضات پیش کئے گئے تھے۔ تاہم کمشنر گلگت ڈویثرن اور ڈی سی ہنزہ اور نگر نے مل کر انخدشات کو دور کرتے ہوئے فائنل دستاویزات محکمہ کو دیے ہیں۔ ایک ماہ کے اندر کے کے ایچ متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔

اس سے قبل ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈی سی افس میں لائین ڈیپارنمنٹ کے سربراہان کی موجودگی میں ہر محکمے کے بارے میں بریفنگ دی۔ جس میں  کہا گیا کہ ہنزہ میں جتنے بھی زیر التوا منصوبے تھے ان کو تقریبا مکمل کیا جاچکا ہے۔ ہنزہ میں موجود سک پروجیکٹس کا زکر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنزہ سمیع اللہ فاروق نے کہاکہ بیشتر منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جن میں گرلز ہاسٹل کریم آباد ، گرلز ڈگری کالج کریم آباد ، گریٹر واٹر سلائی سکیم فیزا علی آباد، الشمس سپورٹس کلب کا بلڈنگ التت، وومن وکیشنل سنٹر گلمت اور ریسٹ ہاوس کریم آبد بھی تقریبا 70فیصد مکمل ہو چکا ہے ۔کے کے ایچ تا مسگر روڈ کا زیادہ تر حصہ مکمل ہو چکا ہے مزید کام بھی جلد مکمل کروایا جائے گا ۔ بریفنگ میں ڈی سی نے مزید کہاکہ ہم نے ہنزہ میں ہرصورت نامکمل پروجیکٹس کو مکمل کرنے کا عہد کیا ہو اہے ۔

سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ نے اس سے قبل سول ہسپتال علی آباد کا تفصیلی معائینہ کیا جہاں ڈی ایچ او شیر حافظ نے ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی۔  سیکرٹری داخلہ نے ہسپتال کے ہر وارڈ  میں زیر استعمال میڈیکل سامان کے معائینہ کے ساتھ ڈاکٹر اور پیر میڈکل سٹاف سے بھی ملاقات کی۔

احسان اللہ بھٹہ نے دورہ ہنزہ کے موقع پر عمائدین کے ہمراہ علاقے کے منتخب نمائندہ میر سلیم خان سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہنزہ میں بڑھتی ہو ئی لوڈ شیڈنگ اور اسکی حل کے بارے میں گفت و شیند کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مدد آپ  کرنے والے آحمد آباد کے عوام نے بجلی کا ایک منصوبہ مکمل کر لیا ہے انشاللہ بہت جلد اس کو بھی استعمال میں لاتے ہوئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کرنے پر اتفاق ہوچکا ہے۔

۔سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان جب ڈی سی افس پہنچ گئے تو ہنزہ لیوی فورس کے چاقو چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button