تعلیم

محکمہ تعلیم میں سکیل 16سے اوپر تمام آسامیوں کو ایف پی ایس سی کے ذریعے پُرکی جائیں- قائمہ کمیٹی برائے تعلیم

گلگت (پ۔ر) قانون سازاسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے سفارش کی ہے کہ محکمہ تعلیم میں سکیل 16سے اوپر تمام آسامیوں کو ایف پی ایس سی کے ذریعے پُرکی جائیں تاکہ میرٹ پر اہل امیدوار بھرتی ہو سکیں۔ محکمہ تعلیم میں حالیہ بھرتیوں کے حوالے سے عوام کو جو تحفظات ہیں ان کااذالہ کیا جائے۔ کمیٹی کا اہم اجلاس گزشتہ روز ممبر قانون ساز اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع کی صدارت میں ڈپٹی سپیکر کے چیمبر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران، پارلیمانی سیکریٹری پلاننگ غلام حسین ایڈووکیٹ، ممبر قانون ساز اوسمبلی نواز خان ناجی ،سیکریٹری تعلیم ثناء اللہ، ڈپٹی سیکر یٹری تعلیم شکور سرحمن نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی کی بیشتر کارروائی تعلیم اور صحت کے حوالے سے ہوئی ہے۔ اسمبلی کے فیصلہ جات پر عمل درآمد کرانا قائمہ کمیٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیگر اضلاع سے اساتذہ مختلف طریقوں سے اپنے تبادلے گلگت شہر میں کراچکے ہیں جبکہ تنخواہ دیہی علاقوں سے لے رہے ہیں، جس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں تعلیمی نظام شدید متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ ضلع گلگت اور سکردو کے تمام اساتذہ کے ڈومیسال قائمہ کمیٹی میں جمع کرائیں تاکہ دیکھا جا سکے کہ کتنے اساتذہ اپنے سٹیشن سے باہر ڈیوٹی کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اہم مسئلہ ہے اس کی وجہ سے تعلیمی نظام متا ثر ہونے کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں کے بے روز گاروں کا حق مارا جاتا اور ان کے ساتھ ذیادتی ہوتی ہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم پر زور دیا کہ تمام اساتذہ کی ان کے متعلقہ سکولوں میں تعیناتی کو یقینی بنائیں ۔ اس پر سیکریٹری تعلیم نے کہا کہ ابھی تک 96 فیصد اساتذہ کو ان کے متعلقہ سکولوں میں تعینات کیا جاچکا ہے باقی چار فیصد رہ گئے ہیں ان کو بھی متعلقہ سکولوں میں تعینات کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button