معیشت

محکمہ سول سپلا ئی ملا زمین کے اپ گریڈیشن اور مستقل کر نے کے حوا لے سے سفارشات فنانس ڈویژن کو بھجوا دی ہیں ، صو با ئی وزیر خوراک محمد شفیق

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے کہ محکمہ سول سپلا ئی ملا زمین کی اپ گریڈیشن اور مستقل کر نے کے حوا لے سے سفارشات فنانس ڈویژن کو بھجوا دی ہیں۔ متعلقہ افسران کو ہدا یت کی ہے کہ وہ فائل کا فا لواپ کریں اور جلد رپورٹ پیش کریں۔ انہو ں نے کہا کہ قانون کے مطابق مستقلی اور اپ گریڈیشن کے لیئے کوشش کی جائے گی۔ملا زمین اپنے فرائض چھوڑ کر احتجاج نہ کریں ،عوام کو سہو لیا ت فراہم کر نا ہما ری ذمہ داری ہے اور ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں ۔ ملا زمین قانون کے دائرے میں رہ کر حقوق کے لئے جدو جہد کریں،احتجاج اور فرائض سے پہلوتہی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ میری کوشش ہے کہ آپ کو اپنا حق مل جائے۔

صوبائی وزیر خوراک نے مزید کہا کہ غورسے گانچھے کی عوام کے مسائل سےآآگاہ ہوں،Aکلاس ڈسپنسری میں ڈاکٹر کی تعیناتی کے لئے کوشش کررہا ہوں،جلد خوشخبری ملے گی۔ اسمبلی سیشن کے بعد تمام اضلاع کا دورہ کر کے عوام کو درپیش مسائل کا خود جائزہ لونگا اور مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button