عوامی مسائل

دیامر: پولیس کانسٹیبلز کی تقرری کے لئے تحریری ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل

چلاس(بیوروچیف)محکمہ پولیس دیامر میں کانسٹیبلز کی خالی آسامیوں پر تحریری ٹیسٹ کا مرحلہ بھی مکمل ہوچکا ۔ڈی آئی جی دیامر ریجن محمد شعیب خرم اور بورڈ ممبر ایس پی اسحاق کی نگرانی میں دوسرے روز ۵سو سے زائد اُمیدواروں نے تحریری ٹیسٹ کے امتحان میں حصہ لیا ۔تحریری ٹیسٹ کاامتحان پبلک سکول چلاس کے گرونڈ میں انتہائی سخت سیکورٹی کے انتظامات کے بعد لیا گیا اور ٹیسٹ دینے آنے والے اُمیدواروں کی سخت تلاشی لی گئی اور متبادل امتحان دینے آنے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی گئی ،گرونڈ کے چاروں طرف درجنوں پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں انتہائی پرامن فضا میں تمام اُمیدواروں نے تحریری ٹیسٹ دے دیا ۔اس موقع پر ڈی آئی جی دیامر ریجن شعیب خرم نے میرٹ اور شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جسمانی فٹنس میں مشکوک اُمیدواروں کا دوبارہ جسمانی فٹنس کا امتحان لیا اور متعدد اُمیدواروں کو فیل کر دیا ،صاف اور شفاف طریقے سے کانسٹیبلز کے فٹنس اور تحریری امتحان کا مرحلہ مکمل کرنے پر عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی آئی جی شعیب اور ایس پی اسحاق کو خصوصی مبارکبادپیش کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button