متفرق

استور: راجا حسین خان مقپون کی پانچویں برسی کے سلسلے میں کے پی این آفس استور میں تقریب منعقد ہوئی

استور (سبخان سہیل) استور میں بانی کے پی این راجا حسین خان مقپون مرحوم کی پانچویں برسی کے سلسلے میں ایک تقریب کے پی این آفس استور میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں ضلع استور کے صحافیوں سمیست دیگر سیاسی و سماجی اور مذہبی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کیا ۔ اس موقعے پر مرحوم راجا حسین خان مقپون کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کے بعد دعا کی گئی۔ کے پی این آفس استور میں قرآن خوانی کے بعد شرکا ء میں لنگر بھی تقسم کیا گیا۔ تقریب کے شرکاسے سنیر صحافی و صدر یونین آف جرنلسٹ رانا محمد فارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا مرحوم راجا حسین خان مقپون کی گلگت بلتستان میں صحافت کےلیئے گراں قدر خدمات ہیں ان کی مرہون محنت آج گلگت بلتستان میں صحافت ایک پھل دار درخت بن چکا ہے جس سے ہم سب اور پوری گلگت بلتستان کی قوم مسفید ہورہی ہے۔ ہم آج اس کی پانچویں برسی کے موقعے پر تمام صٖحافی برداری کی جانب سے ان کے اس خدمات کو خراج عقدت پیش کرتے ہیں۔

تقریب سے کے پی این بیورو چیف و صدر انٹرنیشنل پاور آف جرنلسٹ سبخان سہیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں مرحوم راجا حسین خان مقپون نے صحافت کے لیے بہت بڑی قربانیاں دیکر صحافت کو زندہ رکھا۔ گلگت بلتستان میں صحافت کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔ انھوں نے گلگت بلتستان کی عوام کے حقوق کے لیے صحافت کے میدان سے ایوانوں تک آواز پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی۔ گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے اخبارات میں ایونوں میں بیٹھے حکمرنوں کو جنجھوڑنے پر کئ بار جیل کی سلاخوں کے پچھے جانا پڑا لیکن ان کی ہمت اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ اپنے موقوف میں ڈٹے رہے اور کسی قسم کی کوئی سودا بازی نہیں کیا جس کی بدولت آج گلگت بلتستان میں صحافت ایک تنا ور درخت بن چکا ہے۔ مجھے اس بات کی پوری امید ہے کہ کے پی این میں اس وقت جو ٹیم ہے وہ اپنے قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کے دلوں کی آواز بن کر ان کے حقوق کے لیے میر کارواں بن جائیں گے۔ تقریب سے جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل پارو آف جرنلسٹ عبدلوہاب ربانی ناصر نے بھی مرحوم راجا حسین خان مقپون کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور گلگت بلتستان کے صحافیوں کو مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صحافت کی فروغ کے لیے یکجا ہوکر اپنی خدمت سرانجام دینے پر زور دیا۔ تقریب سے منجیر پاکستان سیٹیٹ آئل ارشاد آحمد اور دیگر شرکا نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button