خواتین کی خبریں

استور میں مقامی انتظامیہ ن لیگ کی بی ٹیم بن کرخواتین کو حراساں کررہی ہے- سعدیہ دانش

گلگت(خبرنگارخصوصی)پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی منشور خواتین کو بااختیار بنا کے معاشرے کا ایک کارآمد شہری بنانا ہے جبکہ ن لیگ گلگت بلتستان اپنے سیاسی پیروں کے نظریات پر چلتے ہوئے خواتین کے حقوق غصب کررہی ہے اور آئے روز خواتین کو روڑ پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور کررہی ہے۔ پیر کے روز انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ خواتین کو روز گار دینے کے بجائے پیپلزپارٹی کے دور میں دیئے گئے روزگار کے موقع بھی چھین رہی ہے ۔استور میں مقامی انتظامیہ عوام کی خدمت نہیں بلکہ ن لیگ کی بی ٹیم بنی ہوئی ہے اور خواتین کو حراساں کررہی ہے جس پر پیپلزپارٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری عوام کی مشکلات دور کرنا اور ان کی خدمت کرنا ہوتا ہے لیکن یہاں انتظامیہ ہی عوام کے مشکلات میں اضافہ کررہی ہے اور اس کی انہیں جواب دینا ہوگا۔ سعدیہ دانش نے کہا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے خواتین کے حقوق کی تحفظ کی اور ان کو بااختیاربنایا گیا اور یہ ویژن شہید جمہوریت و دختر مشرق بینظیر بھٹو کا آخردم تک تھاجس کی راہ پر چلتے ہوئے ہم ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے منہ سے نوالہ چھینے والوں کو کسی بھی قیمت پر معاف نہیں کیا جائے گا اوراس ظلم کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی ہر طبقے اور ہر مظلوم کی آواز اور ہر ظالم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہوجائے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button