متفرق

محمد علی شیخ مرحوم ایک سنجیدہ فعال کارکن اور عوام دوست شخصیت تھے،علامہ ساجد نقوی

اسلامی تحریک کے پارلیمانی لیڈرمحمد علی شیخ مرحوم نے خطے کی ترقی اور امن امان برقرار رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا،قائد ملت جعفریہ

راولپنڈی(پ ر ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری و ممبر قانون ساز اسمبلی و پارلیمانی لیڈر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اوربزرگ عالم دین و سابق ممبر شمالی علاقہ جات علامہ شیخ غلام حیدر نجفی مرحوم کے فرزند محمد علی شیخ حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث رضائے الٰہی سے انتقال کرنے پر مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انکی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے انکی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی شیخ مرحوم ایک سنجیدہ فعال کارکن اور عوام دوست شخصیت تھے ،جنہوں نے خطے کی ترقی اور امن امان برقرار رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ مرحوم ایک دیندار شخصیت،متواضع،ملنسار،اپنی جماعت سے انتہائی مخلص اور دینی اور ملی امور میں پیش پیش رہتے تھے۔ جرات و بہادری سے اپنا قومی موقف بیان کرنا اور اس پر بلا خوف و خطر ڈٹ جانامرحوم کی خصوصیت تھی ملّی خدمات قابل تحسین ہیں۔ محمد علی شیخ مرحوم نے اپنے والد مرحوم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے قوم و ملت کیلئے بے تکان خدمات سر انجام دیں۔ اْنکی خدمات کو کبھی فرمواش نہیں کیا جا سکتا اور انہی خدمات کی بدولت قوم و ملت کو حاصل ہونے والی عزت و وقار قوم کیلئے سرمایہ افتخار ثابت ہو گا۔ ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔آخر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحو م کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button