متفرق

محمد علی شیخ کی وفات سے خطے میں ایک خلاپیدا ہوا ۔ ر جمیعت علماء اسلام گلگت

گلگت : محمد علی شیخ کی ناگہانی وفات سے خصوصاًنگر ایک اچھے انسان اور ذمہ دارسیاستدان سے محروم ہوا۔ وہ ایک سنجیدہ شریف اور عوام دوست انسان تھے ۔ ہنزہ نگر کیلئے ان کے خدمات نا قابل فراموش ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جمیعت علماء اسلام گلگت منہاج الدین، نائب امیر حاجی محمد یوسف اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا رحمت اللہ سراجی نے رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر تحریک اسلامی پاکستان محمد علی شیخ کی ناگہانی وفات پر دلی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی اِیصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جمیعت علماء اسلام کے تمام کارکن غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button