تعلیم

کھرمنگ : اپنے صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے دنیا کے مشہور مصنفوں کی کتابوں کا مطالبہ کرنا معمول بنائیں۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان مجید خان

کھرمنگ (سرور حسین سکندر ) ہائی سکول مہدی آباد میں محکمہ تعلیم کھرمنگ اور ٹیچرز ایسوی ایشن کھرمنگ کی جانب سے نئے تقرر شدہ اساتذہ کے لئے اورینٹیشن سیشن کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان مجید خان نے کی۔ ان کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹیرینگ ناصری، ڈپٹی ڈائریکٹر کھرمنگ محمد نذیر شگری ، چاروں ڈی ڈی اوز اور سینئر اساتذہ بھی موجود تھے۔ سیشن میں نئے تقرر شدہ اساتذہ کو ایک روزہ تعلیمی تربیت فراہم کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان محمد مجید خان نے کہا کہ ہمیں موقع ملا ہے کہ اپنی صلاحیتوں کو بر وئے کار لاتے ہوئے طلبا کو اچھی تعلیم و تربیت دے اور ان کی تعلیمی صلاحیتیوں کو بہتر بنائے۔ ہمیں جو پیشہ ملا ہے وہ دنیا میں سب سے با عزت پیشہ ہے۔ جبکہ اس تقرریوں میں حکومت اور اس کے سربراہ نے بھی کردار ادا کرتے ہوئے ہائی کوالیفائیڈ اور صلاحیت مند لوگوں کو لا کردکھایا جبکہ سیکریٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان او تمام ڈی ڈی اوز نے بھی فیئر مارکس دیکر اپنا حق ادا کیا۔ انہوں نے نئے تقرر شدہ اساتذہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی خدمات کو جاری رکھتے ہوئے کھرمنگ میں تعلیمی معیار کو اعلیٰ درجے تک لیجانے میں ہمارے ساتھ تعاون کرینگے جبکہ حاضریوں اور وقت کی پابندیوں کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے دنیا کے مشہور مصنفوں کی کتابوں کا مطالبہ کرنا معمول بنائیں اور اپنی تنخواہوں میں سے کچھ پیسے کتابیں خریدنے کے لئے بھی رکھا جائے اور کلاسوں میں جانے سے پہلے خو د کو مکمل تیار کریں تاکہ کلاس میں اپنی عزت کو قائم رکھ سکے۔ جبکہ ایک اچھا استاد کی حیثیت سے خود کو منوائیں، اپنی اور طلبا کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، اچھے اور صاف لباس پہن کر سکولوں میں جائیں تاکہ بچوں کے دل میں صفائی اور ویل ڈریس کی سوچ پیدا کی جاسکے۔

تقریب سے خطاب میں محمد نذیر شگری ڈی ڈی ای کھرمنگ نے کہا کہ کھرمنگ میں جتنے بھی نئے اساتذہ آئے ہیں سب اچھے اور ہائی کوالیفائیڈ ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ کوالٹی ایجوکیشن کی معیار کو بلند کرنے میں محنت اور لگن سے کام کرینگے۔ پہلی دفعہ ہم نے نئے تقرر شدہ اساتذہ کے اعزاز میں اور ان کی تعلیمی آگاہی کے لئے اورینٹیشن سیشن رکھا تاکہ ان کو ضروری ہدایات سے آگاہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔ وقت اور حاضریوں کا خاص رکھا جائے اور اپنے ہیڈ ماسٹروں اور والدین کمیٹیوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔

فیمل اساتذہ کی نمائندگی کرتے ہوئے نازیہ بتول مہدی نے کہا کہ پہلی دفعہ منصفانہ طریقے سے تقریاں کر کے حقدار کو حق فراہم کرنے پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خراج تحسین کے مستحق ہے جبکہ ہم اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے آئے ہیں رشوت اور سفارشی کلچر کا سہارا نہیں لیا اور اب ہماری باری ہے کہ ہم اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں برتیں اور اپنے اندر موجود تعلیم کو طلبہ تک منتقل کرینگے ۔

ٹیچر ایسوی ایشن کے صدر علی پناہ نے بھی نئے آنے والے اساتذہ کو مبارکبا د پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلی دفعہ چور دروازہ کلچر کو ختم کرتے ہوئے ہائی کولیفائیڈ اساتذہ کو ڈپارٹمنٹ میں آنے کا موقع فراہم کیا اور اساتذہ کی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لئے ہر فورم پر جانے کا اعلان کیا ۔ پروگرام میں ٹیچرز ایسوی ایشن گلگت بلتستان کے مرحوم سکریٹری جنرل جوہر نفیس کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی گئیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button