گلگت بلتستان

جون کے مہینے میں ایڈیشنل گرانٹ کے تحت منظور نظر لوگوں کو فنڈز ریلیز کرنا بند کرے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

گلگت(پ۔ر) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیپٹن (ر) سکندر علی نے محکمہ فنانس کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ جون کے مہینے میں ایڈیشنل گرانٹ کے تحت منظور نظر لوگوں کے نام پر فنڈز ریلیز کرنا بند کرے۔ یہ فرمائشی پروگرام ہوتا ہے، جون میں جو بھی ریلیز دی جاتی ہے وہ کرپشن کے نذر ہوجاتی ہے اور گراؤنڈ پر کوئی خاص ترقیاتی کا م نہیں ہوتا۔ یہ ہدایت انہوں نے اس وقت دی جب محکمہ آڈٹ نے پیرا اٹھایا کہ محکمہ بلدیات کی ایک سکیم 29 جون کو فنانس سے منظور ہوئی اور اسی دن مکمل بھی ہوئی اور محکمہ بلدیا ت نے کمیونٹی کو ادائیگی بھی کر ڈالی۔اس پر کمیٹی نے حیرانی کا اظہار کیا تو بتایا گیا کہ ماضی میں کاغذوں پر ہی پراجیکٹس مکمل ہوتی رہی ہیں۔ محکمہ بلدیات کے آڈٹ پیروں کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز اسمبلی کے کانفرنس ھا ل میں منعقد ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکا ری محکمے ڈی اے سی کا اجلاس نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے غیر ضروری آڈٹ پیرے پی اے سی میں آرہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سرکاری محکمے پی اے سی کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔ ابھی کسی بھی محکمے کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، تمام محکمے اپنا قبلہ درست کر یں او ر غیر ضروری آڈٹ پیروں کو ڈی اے سی میں سیٹل نہ کریں اور عوامی فنڈز کو عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کو یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اجلاس میں محکمہ بلدیات کے مختلف آڈٹ پیروں پر تفصیلی بحث ہوئی جن پیروں پر کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا انہیں سیٹل قرار دیا اور جن آڈٹ پیروں پر محکمہ کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکا ان کوبرقرار رکھتے ہوئے ضروری تفصیلات طلب کیے۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران اسمبلی کیپٹن (ر) شفیع خان، ممبر اسمبلی میجر (ر)محمد امین ،ممبر اسمبلی نسرین بانو، ڈی جی آڈٹ نصیرالدین اور سیکریٹری بلدیات آصف اللہ نے بھی شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button