گلگت بلتستان

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی سربراہی میں آسامیوں کی تخلیق اور تقسیم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

گلگت : وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن کی سربراہی میں آسامیوں کی تخلیق اور تقسیم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہ ہوا جس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے ضلع نگر اور شگر کیلئے محکمہ تعمیرات اور محکمہ برقیات کے ایکسیز کے آسامیوں کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ اضلاع میں فوری طور پرایکسینر تعینات کرنے کے احکامات دیئے۔ اجلاس میں صوبائی سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری سوشل ویلفیئر،ہیومن رائٹس، وومن ڈویلپمنٹ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور تین ایڈیشنل کمشنرز کے آسامیوں کی منظوری دیدی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے سرکاری محکموں میں آسامیوں کے سکیل میں پائے جانے والی بے قاعدگیوں کی درستگی کیلئے سیکریٹری سروسز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جو تمام محکموں میں آسامیوں کے مابین پائے جانے والی بے قاعدگیوں کی درستگی کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ وزیر اعلیٰ اسسٹنٹ پیکیج کو مزید بہتر بنانے کیلئے آئندہ کابینہ اجلاس کیلئے سفارشات تیار کرنے کی بھی ہدایت کی اور محکمہ تعمیرات کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے درکار 4سرویرز کے آسامیوں کی بھی منظوری دیدی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے صوبے میں موجود سرکاری ریسٹ ہاؤسزکی شفاف انداز میں پرائیویٹائزیشن کیلئے طریقہ کار اور قواعد و ضوابط کو بھی جلد از جلد وضع کرنے کی ہدایت کی۔ دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی پروٹوکول ونگ قائم کرنے کیلئے کاغذی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے کہاکہ نگر اور شگر میں ایکسینز کے آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے، جلداز جلد ایکسینز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ نئے اضلاع بنانے کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے جس کیلئے نئے اضلاع میں تمام درکار محکمے قائم کئے جارہے ہیں۔

سیپ سکول اساتذہ کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے، مرحلہ وار سیپ سکول اساتذہ کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

جن اضلاع میں لیویزدرکار ہیں وہاں محکمہ واسا کے ملازمین کی جانچ پڑتال کے بعد معیار پر پورا اترنے والے ملازمین کو لیویز میں منتقل کیا جائے گا ۔

صوبے میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ صوبے کے سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو ایک مروجہ طریقہ کار کے مطابق شفاف انداز میں ٹینڈر کے ذریعے پرائیویٹائز کیا جائے گا جس کیلئے متعلقہ محکمے کو ہدایات دی گئی ہیں۔

مختلف محکموں میں ایک ہی آسامی کے مختلف سکیل موجود ہیں ان بے قاعدگیوں کو درست کرنے کیلئے صوبائی سیکریٹری سروسز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تمام محکموں کے آسامیوں کے مابین بے قاعدگیوں کو دور کرنے کیلئے اپنی سفارشات کو جلد ازجلد حتمی شکل دے کر منظوری کیلئے پیش کرے گی۔

محکمہ تعمیرات کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ٹیکنیکل سٹاف کی کمی کو دور کیا جارہاہے تاکہ ادارے کو جدید خطوط پر کارگر بنایا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button