چترال

چترال: ہائی سکول استارو میں امتحانی سنٹررکھا جائے۔ عمائدئن علاقہ کا پشاور بورڈ سے پُرزور مطالبہ

چترال(بشیر حسین آزاد) سب تحصیل تورکھو استارو کے عوامی نمائیندہ گان ریٹائیرڈ صوبیدار محمد افضل۔ ٹھیکہ دار شریف محمد،صوبدار فدا احمدریٹائیرڈ، ،محمد اقبال،ھادی ، حاجی اسرار الدین، ثناواللہ خان اور دیگر افراد نے اخباری بیان میں کنٹرولر ایگزامینیشن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پشاور سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ہائی سکول استارو میں بچوں اور بچیوں کے لئے امتحانی سنٹر کا بندوبست کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس سال برف باری زیادہ ہونے کے سبب برفانی تودے اور پہاڑی تودے گرنے کے واضح امکانات ہیں ۔ماضی میں استارو سے ورکپ جہاں امتحانی مرکز ہے ،جاتے ہوئے کئی بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ویسے بھی ان بچوں اور بچیوں کو16کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرنا پڑتا ہے جو کہ ان کی امتحان پر اثر انداز ہونا لازمی امر ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے بچوں اور بچیوں کے لئے استارو کے ہائی سکول میں امتحان دینے کا بندوبست کیا جائے گا بصورت دیگر کسی بھی جانی نقصان کی صورت میں اس کی ذمہ داری محکمہ ایجوکیشن پر عائد ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button