تعلیم

شگر: محکمہ تعلیم شگر نے ایک ہی سٹیشن پہ کئی سالوں سے براجمان اساتذہ کے تبادلے کردئے

شگر(عابد شگری) محکمہ تعلیم شگر نے ایک ہی سٹیشن پہ کئی سالوں سے براجمان اساتذہ کی بڑی پیمانے پر تبادلے کردئے۔ تاریخ میں پہلی بار محکمہ تعلیم کی جانب سےبڑے پیمانے پر تبادلہ دیکھنے میں آیا ہے۔کئی اساتذہ ایک ہی سٹیشن پر سالوں سے تعینات تھے۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان اور ڈائریکٹر بلتستان کی خصوصی ہدایات پرڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر نے اساتذہ کی بڑی پیمانے پر تبادلے کردئے ہیں۔ابتدائی طور گریڈ 14سے 17کے اساتذہ اور کلرک سٹاف کا تبادلہ کیا گیا ہے۔جس کے مطابق تقریبا 130سٹاف کا شگر کے مختلف سکولوں میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔جبکہ گریڈ 9کے اساتذہ کا بھی جلد تبادلہ کیا جائے گا۔تاہم کسی ڈی ڈی او کا تبادلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button