سیاست

چلاس: گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ حقیقی تبدیلی آرہی ہے۔ حاجی غندل شاہ ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن دیامر استور

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن دیامر استور حاجی غندل شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے اقدامات گلگت بلتستان کی ترقی کی علامت ہے۔ میرٹ پر بھرتیوں سے بیروزگاروں میں امید کیکرن پیداہوئی ہے کہ ہرفردکو اس کا حق مل جائیگا ۔اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے چوکیدار سے آفیسر تک ہر پوسٹ کی قیمت مقرر کی تھی جس کی وجہ قابل اور غریب لوگوں کو ملازمت کا حصول ناممکن ہو چکا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے چپے چپے میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکاہے اور یقینی طور پر کہا جاتا ہے کہ گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ حقیقی تبدیلی آرہی ہے جس کے مثبت اثرات مستقبل میں نظر آئینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button