صحت

محکمہ ہیلتھ میں حالیہ بھر تیوں کے حوالے سے عوام کو شدید تحفظات ہیں، شفاف انکوائری کے لیےخصوصی کمیٹی بنانے کی سفارش کی جائے گی- قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ

گلگت(پ۔ر) قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ کے چیئرمین و ممبران نے کہا ہے کہ محکمہ ہیلتھ میں حالیہ بھر تیوں کے حوالے سے عوام کو شدید تحفظات ہیں، حالیہ بھرتیوں میں میرٹ پامال ہو ا ہے۔ شفاف انکوائری کے لیے اسمبلی کے اگلے اجلاس میں اس معاملے پر خصوصی کمیٹی بنانے کی سفارش کی جائے گی اور الزامات اگر ثابت ہوئے تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

مارکیٹ میں غیر معیاری ادویات کی بھرمار ہے جنرل سٹورز پر بھی ادویات فروخت کی جا رہی ہیں۔ محکمہ ہیلتھ ڈرگ اتھارٹی کوفعال بنا کر غیر معیاری ادویات پر کنٹرول یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزقائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا ہے۔

کمیٹی کا اجلاس کیپٹن (ر) محمد شفیعٰ خان کی صدارت میں اسمبلی کے کانفرس ھال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان ،ممبر اسمبلی نواز خان ناجی ،ممبر اسمبلی میجر(ر) محمد امین اور ڈائریکٹر ہیلتھ بسمہ اللہ نے شرکت کی۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران نے کہا ہے حالیہ بھرتیوں کے دوران خصوصی افراد کے کوٹے کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

اس حوالے سے بھی کمیٹی کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔اس مو قع پر کمیٹی کے چیئر مین نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ نے حالیہ بھرتیوں کے حوالے سے کمیٹی کے سامنے غلط بیانی کی ہے۔ ہمارے سامنےجو کچھ کہا گیاتھا بھرتیوں کے دوران ان پر بھی عمل درآمد نہیں کیا ہے اور من پسند افراد کو بھرتی کیا ہے۔یہ لوگ اسمبلی کو بائی پاس کر نے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسمبلی گلگت بلتستان کے عوام کا منتخب ایوان ہے عوام کے فیصلے اسی اسمبلی میں ہونگے۔ اگر کسی نے ایوان کی بالادستی کو بائی پاس کرنے کی کوشش کی تواس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے محکمہ ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ایک پروپوزل بنائیں۔ انہوں نے حالیہ دورہ دبئی کے دوران پاکستانی سفارتکار سے بات کی ہے وہ اس بات پر راضی ہوئے کہ پاکستانی سفارخانہ محکمہ ہیلتھ گلگت بلتستان کو ابوظہبی سے جدید ایمبولینسز کی فراہمی کے لیے تعاون فراہم کریگا۔اس پر محکمہ ہیلتھ کے ذمہ داروں نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے ہدایات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button