صحت

میڈیکل کالج کے قیام کو جلد ازجلد عملی جامعہ پہنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ

گلگت (پ ر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے صوبے میں میڈیکل کالج کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیکل کالج کے قیام کو جلد ازجلد عملی جامعہ پہنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ اس حوالے سے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ جلد از جلد میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے۔ وفاقی حکومت صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور تعاون کررہی ہے لہٰذا میگا پروجیکٹس کو جلد از جلد عملی جامعہ پہنانے کیلئے متعلقہ ادارے اقدامات کریں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے کہاکہ اے کے یو(AKU) میڈیکل کالج کے فیکلٹی میں دلچسپی لے رہا ہے جس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ جدید سہولیات کی فراہمی یقینی ہوسکے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے صوبائی سیکریٹری صحت اور متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ امراض قلب کے ہسپتال کی تعمیر کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اس حوالے سے پی ایم یو(PMU)کو فعال کرنے کیلئے آسامیوں کو جلد از جلد مشتہر کئے جائیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ صحت پنجاب کی طرز پر گلگت محکمہ صحت میں بھی انڈونمنٹ فنڈ کے قیام کو جلد از جلد عملی جامہ پہنایا جائے تاکہ نادار اور مستحق مریضوں کی بروقت علاج کیلئے وسائل دستیاب ہوں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے صوبائی سیکریٹری صحت کو لیٹل کریم کے علاج و معالجے کے حوا لے سے بھرپور تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button