متفرق

ہاتون میں آئے روز ناخوشگوار واقعات کے خلاف انتظامیہ کے اقدامات اطمینان بخش نہیں، انجنینئر جواہر علی خان

غذر(بیورو رپورٹ) سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی غذر انجنیئر جواہر علی خان نے پونیال کے گاوں ہاتون میں آئے روز پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر انتہائی دکھ اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر ایسے کاروائیوں سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوششیں کر رہے ہیں.غذر انتظامیہ کے اب تک کے اقدامات اطیمنان بخش نہیں ہیں جس کی وجہ سے ایسے شر پسند عناصر کی مزید حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔

ہم انتظامیہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ایسےعناصرکے خلاف بلا تفریق فوری آپریشن کلین اپ کیا جائے. انتظامیہ کی نرم گوشی اور خاموشی سےمستقبل میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گاوں کے دونوں مسالک کے پشتنی باشندوں میں خونی رشتے ہیں اور یہ صدیوں سے یہاں آباد ہیں۔ ایسے واقعات کبھی پیش نہیں آئے۔مگر کچھ امپورٹڈ امن دشمن عناصر کی وجہ سے یہاں امن کو خطرات ہیں اور باہر سے آنے والے لوگوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے۔ضلعی انتظامیہ امن اور ایسے واقعات کے تدارک کے لئے جو بھی مثبت اقدام اٹھائے گی مکمل ساتھ دیں گے۔

جواہر علی خان نے کہا اس سے سے قبل ہاتون سے متصل گاوں ہاسس میں بھی ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔ایسے واقعات کو آسان نہ سمجھا جائے۔جب تک ہاتون میں ہونے والے نوجوان پر قاتلانہ حملہ اور دیگر واقعات کے مجرمان کو گرفتار کر کے حقائق کو سامنے نہیں لایا جاتا خاموش نہیں رہیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button