عوامی مسائل

شگر : برالدو کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ تاحال منقطع

شگر(عابد شگری) برالدو شگر کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ تاحال منقطع۔انسانی المیہ کا خطرہ۔شگر ،سکردو اور دیگر شہروں میں زیر تعلیم سینکڑوں طلباء چھٹیاں ختم ہونے کے باؤجود پھنس گئے جبکہ بیمار افراد کیلئے بھی سخت مشکلات کا سامنا۔ شدید غذائی قلت کا بھی خدشہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برالدو سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا ہے کہ شگر کے دور افتادہ یونین کونسل برالدو جانے والی سڑک اپو علی گونڈ سے آگے کئی جگوں پر بلاک ہیں۔ جس کی وجہ سے دونوں سائیڈ پر سینکڑوں مسافر پھنس گئے ہیں۔شگر ،سکردو اور دیگر شہروں میں زیر تعلیم طلباء تعلیمی سال شروع ہونے کے باؤجود سکولوں میں نہ پہنچ سکے ۔ مسافر اور طلباء کئی کئی گھنٹے پیدل سفر کرکے نکلنے پر مجبور ہیں۔ جبکہ بیمار افراد کو علاج کیلئے علاقے سے نکلنے کا راستہ موجود نہیں۔

یاد رہے کہ علاقہ برالدو اور باشہ میں مناسب اور معیای تعلیمی ادارے نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں طلباء سکردو او شگرکے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلوں میں مقیم ہے او سردیوں کی چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی گاؤں میں آئے ہوئے ہیں۔سڑک کھولنے کیلئے روڈ قلیاں مسلسل کام کررہے ہیں لیکن ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سےسخت مشکلا ت کا سامنا ہے۔ اگر انہیں روڈ قلیوں کی رحم وکرم پر رکھا گیا تو یہ سڑک ایک ماہ سےپہلے کھلنے کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ اور شگر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ برالدو روڈ کھولنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے اور بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے جلد سے جلد روڈ کھولا جائے ورنہ انسانی المیہ ہوسکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button