چترال

جنگ آزادی گلگت بلتستان کے غازی صفت علی وفات پاگئے

مستوج(نامہ نگار)پرواک /میراگرام سے تعلق رکھنے والے تحریک آزادی گلگت بلتستان کے مایہ ناز مجاہد غازی صفت علی المعروف سیٹ تقریبا ایک سو سال سے زائد عمر گزارنے کے بعد قضائے الہی سےوفات پاگئے۔ مرحوم کا تعلق پرواک میراگرام کے ایک متوسط گھرانے سے تھا۔ آپ نے آیام نوجوانی میں چترال سکاؤٹس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ انیس سو اڑتالیس کے ج گ سکردو میں چترال سکاؤٹس کے دستے جب سکردو کے سنگلاخ پہاڑوں میں گلگت سکاؤٹس سے مل کر ڈوگرہ فوج کے خلاف برسرپیکار تھے تو مرحوم صفت علی بھی اسی دستے کا حصہ رہے۔ مرحوم کے اپنے بقول انہوں نےسکردو کے مورچوں میں کئی کئی ہفتوں تک بھوکے رہ کر دشمن کا مقابلہ کیااور کئی مرتبہ خالی گوندے ہوئے آٹے پر گزارا کیا۔ اسی طرح ڈوگرہ اور ان کے بھارتی آقا سکردو سے مستقلا راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔ چترال سکاؤٹس کے ان شیر دل سپاہیوں کے کارناموں پر اس وقت کے جنگ آزادی گلگت بلتستان وسکردو کے سپہ سالار کرنل مرزاحسن خان نے بھی اپنی خود نوشت سوانح عمری” شمشیر سے زنجیر تک” میں کافی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔

مرحوم صفت علی سیٹ، الواعظ ہیبت علی اورانجینئر محمد والی کے والد، استاد الاساتذہ او رجماعت اسلامی چترال کے ممبر شوری حاجی اموخت علی کے چچا ذات بھائی، نائب ناظم ویلج کونسل پرواک عید علی اور ریٹائر اسسٹنٹ کمشنر زرمت علی (شاہ نوف) کا چچااور شمس الرحمن ہونولال کے دادا تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button