چترال

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چترال کواس کاجائزحق دیاجارہاہے۔پی ٹی آئی قائدین کا پریس کانفرنس

چترال(بشیر حسین آزاد) ویلج کونسل بریپ یارخون کے نائب ناظم پردم بیگ،کسان کونسلرشیرمحمد،(ر)صوبیدارہدایت خان،خاتون کونسلرمہنازبی بی اوردیگر نے پیپلزپارٹی کوخیر باد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی ۔جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں پی ٹی آئی کی ضلعی قائدیں محمد قاسم، محمد یعقوب، صاحب نور خان اور حیدر نبی کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں پہلی بار عوام کوسماجی ،اقصادی اورمالیاتی انصاف ملناشروع ہوچکاہے صوبائی حکومت ان ترجیحات پرعمل پیراہے جن سے قوم کامستقبل سنواراجاسکتاہے ہم کئی سالوں سے تحریک انصاف کوبھی پاکستان کی دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح ایک روایتی جماعت سمجھتے رہے کیونکہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جس سیاسی پارٹی نے جوبھی نعرہ لگایااس نعرے کے ساتھ سب سے ذیادہ ناانصافی بھی اسی جماعت کی طرف سے دیکھنے میںآئی ہیں لیکن تحریک انصاف کی تین سالہ کارکردگی کوسامنے رکھتے ہوئے ہمیں اس بات کایقین ہوگیاکہ عمران خان روایتی سیاست دان ہیں اورنہ ہی تحریک انصاف روایتی سیاسی جماعت ہیں۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف چترال میں کوئی سیٹ حاصل نہ کرسکی لیکن اس کے باوجودہماری ایک بہن بی بی فوزیہ کومخصوص نشست پر اسمبلی پہنچایاجبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سیاسی وابستگی سے بالاترہوکرچترال کی ترقی کے لئے کوشان ہے اورپاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چترال کواس کاجائزحق دیاجارہاہے جس میں چترال یونیورسٹی کاقیام تقریباتین ارب روپے کے لاگت سے چھوٹے پن بجلی گھروں کاقیام اور150ارب روپے کے بڑے بجلی کے منصوبوں کے آغازجبکہ تعلیم اورصحت کے شعبے میں ہونے والے اقدامات اس کے علاوہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت جدوجہدکرکے چترال کوسی پیک کاحصہ بنایاایک ناقبال فراموش اوردوررس ننائج کے حامل اقدام ہے جس نے ہمیں اپنی گذشتہ سیاسی وابستگیوں سے کنارہ کش ہوکرپی ٹی آئی کے ساتھ دینے پر سوچنے پر مجبورکردیا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عبدالطیف کوضلعی صدرمنتخب کرکے ہمیں پی ٹی آئی میں شمولیت پر مجبورکردیااس فیصلے کے بعدہمیں یقین ہوگیاکہ تحریک حقیقت میں انصاف کی پارٹی ہے جس میں ایک ورکرکی خدمات کی قدرکی جاتی ہے اوربڑے گھروں ،اربوں روپے کے اثاثہ جات کومعیار نہیں بنایاجاتابلکہ واحدپیمانہ پارٹی کے لئے خدمات اورصلاحیتوں کاموجودہوناہے اس لئے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ،ملاکنڈریجن کے صدروصوبائی وزیرمحمودخان کاشکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ایسامنصفانہ فیصلہ کیاجس سے نہ صرف پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ ہماری طرح ہزاروں افراد کے لئے پی ٹی آئی میں شمولیت کاجواز اورراستہ فرہم کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی قائدین محمد قاسم اور محمد یعقوب نے شمولیت کرنے والوں کو پارٹی کی چادر پہنائی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button