چترال

چترال: جے۔ آئی یوتھ چترال کے یونین کونسل سطح پر نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

چترال (بشیر حسین آزاد) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے برابر یوتھ فورس کسی دوسری سیاسی جماعت کے پاس نہیں ہے اور نوجوانوں کا نام استعمال کرنے والی سیاسی جماعتیں تو بہت ہیں لیکن انہیں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع صرف اور صرف جماعت اسلامی دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال صوبے میں جماعت اسلامی یوتھ میں آٹھ لاکھ نوجوان چترال سے لے کر ڈی۔ آئی۔ خان تک اپنے آپ کو ممبرکے طور پر رجسٹر ڈ کرادئیے جوکہ اس جماعت کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ ہفتے کے روز چترال میں جے۔ آئی۔ یوتھ کے یونین کونسل سطح پر نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس ملک کی آبادی کا 64فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمرتیس سال سے کم ہے اور اسی حقیقت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جماعت اسلامی نے اس بیش قیمت اثاثے کو قومی ترقی کے لئے بروئے کار لانے کا تہیہ کرتے ہوئے یوتھ کے لئے ایک جامع حکمت عملی اور پروگرام ترتیب دیا اور جے ۔آئی یوتھ کے پلیٹ فارم پر ان کو اکھٹاکردیا اور نوجوانون سے ان کی صلاحیتوں کے مطابق کام لینے کا سلسلہ جاری ہے ۔ عبدالواسع کا کہنا تھاکہ جے۔آئی یوتھ کے حالیہ یونین کونسل سطح کے انتخابات کے نتیجے میں دس ہزار افراد منتخب ہوچکے ہیں اور یہ تعداد 54ہزار تک جاپہنچے گی اور ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یونین کونسل لیول پر انتخابات کراکر نوجوان طبقے کو لیڈر شپ کی تربیت دینے کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس سے قبل ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قوم کو نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کا قیام عمل میں لانا جماعت اسلامی کا ایک کارنامہ ہے ۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداروں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مستقبل قریب میں ملک کی حکمرانی اور قیادت نوجوانوں کے ہاتھ میں آنے والی ہے جس کے لئے انہیں بھرپور تیاری کرنی ہے جبکہ موقع جماعت اسلامی نے جے۔یوتھ انٹرا الیکشن کی صورت میں کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان ہی اسلامی انقلاب کے نقیب ہیں اورتاریخ گواہ ہے کہ اسلام کی اشاعت کاکام اللہ تبارک وتعالیٰ نے نوجوانوں سے ہی لیا ہے اور حضرت علی کرم اللہ وجہ سے لے کر محمد بن قاسم تک ہمارے سامنے روشن مثال موجود ہیں۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد اور اتحاد العلماء خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی اور جے۔ آئی یوتھ ضلع چترال کے صدر وجیہ الدین نے بھی خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کی صلاحیتوں اورتوانائیوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے نومنتخب قیادت پر زور دیا کہ قرآن وسنت سے روشنی حاصل کرتے ہوئے اپنے لئے مستقبل کا راستہ تلاش کریں تاکہ وہ بھٹکنے سے بچ سکیں اور جماعت اسلامی ہی انہیں یہ مواقع کرنے کا واحد ذریعہ اور پلیٹ فارم ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل عبدالواسع نے دس مختلف یونین کونسلوں چترال ون، چترال ٹو، ،کوہ، ایون، دروش ون، دروش ٹو، شیشی کوہ اور عشریت سے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button