کوہستان

کوہستان: امیر مقام کارکنوں کی مشاورت کے بغیر سرگرمیاں ترک کردیں ۔ صوبائی نائب صدر ملک فضل حق

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان سے مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر ملک فضل حق نے کہا ہے کہ امیر مقام کارکنوں کی مشاورت کے بغیر سرگرمیاں ترک کردیں ۔ کوہستان کے دیرینہ ساتھیوں کو پوچھے بغیر اُن کے صاحبزادے ضلع ناظم شانگلہ نے پچھلے سال پٹن میں بچوں کی تقریب میں شرکت کی جبکہ دیرینہ لیگیوں سے پوچھا بھی نہیں۔ گزشتہ روزکوز کمیلہ میں ایک تعزیتی پروگرام میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی کے دیرینہ ساتھیوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ انہیں نظر انداز کیا گیاتو کارکن مایوس ہوجائیں گے ۔ انہوں نے جے یوآئی کے ایم پی اے مولانا عصمت اللہ کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ باربار کہہ رہے ہیں کہ ہم پٹن کی غلامی سے آزاد ہونا چاہتے ہیں ، وہ مولانا ہیں اُن کو علم ہونا چاہئے کہ غلام مالک کی مرضی کے بنا آزاد نہیں ہوسکتا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button